اشاعتیں

Care of Forest

کوہ سلیمان کے حوالے سے میرا آج کا کالم (قیسا جل رہا ہے ) پشتونوں کے جدامجد قیس عبدالرشید کے نام سے موسوم (قیسا غر) کوہ سلیمان انتہائی تاریخی و جغرافیائی اہمیت کا حامل اٹھ سو کلومیٹر طویل پہاڑی سلسلے کوہ ہندوکش کا حصہ ہے ۔ یہ پہاڑی سلسلہ اپنے مرکز افغانستان سے تاجکستان ، چین اور پاکستان میں صوبہ پنجاب تک پھیلا ہوا ہے ۔ افغانستان میں پامیر جبکہ پاکستان میں بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے سنگم پر اس پہاڑی سلسلے کی مشہور چوٹی (قیسا غر) کوہ سلیمان سطح سمندر سے 3484 میٹر یعنی 11000 فٹ بلندی پر واقع ہے ۔ پہاڑ کے بالائی حصے میں حضرت قیس عبدالرشید بابا کا مرقد ہے ۔ جبکہ چوٹی کے احاطے میں چٹان کے اندر پانچ بائی آٹھ فٹ کا ایک چپٹا کونہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے تخت نشینی سے منسوب ہے ۔ جہاں پر زائرین اتر کر نوافل ادا کرتے ہیں ۔ اسی تقدس کی بناء پر اس پہاڑ کو کوہ سلیمان بھی کہا جاتا ہے ۔ کوہ سلیمان میں دنیا کا سب سے بڑا چلغوزے کا جنگل ہے ۔ اس کے علاؤہ زیتون ، دیوددار ، پلوس ، صنوبر اور دیگر اقسام کے گھنے جنگل بھی موجود ہیں ۔ ہزاروں ایکڑ پر محیط قیسا غر مار خور پہاڑی بکر